گلگت بلتستان : مختلف اضلاع میں ساتویں روزبھی احتجاج جاری

Gilgit

Gilgit

اسکردو (جیوڈیسک) گلگت بلتستان میں گندم پر سب سڈی ختم کیے جانے کے خلاف مختلف اضلاع میں ساتویں روز بھی احتجاج جاری ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل گلگت بلتستان کے ضلع غذر، گلگت سمیت مختلف اضلاع میں گندم پر سبسڈی ختم کیے جانے کیخلاف دھرناساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ گندم پر سبسڈی بحال کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ احتجاج کے باعث شاہ قراقرم سمیت مختلف مقامات پر لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔