ممبئی (جیوڈیسک) کریتی سنون اور ٹائیگر شروف کی پہلی فلم ’’ہیرو پنتی‘‘ کے دوسرے گانے کی وڈیو جاری کر دی گئی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی وڈ فلم ’’ہیرو پنتی‘‘ جس کے پہلے گانے ’’ویسل راجہ‘‘ کو مداحوں میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی گانے کی کامیابی کے لیے ریکارڈ بنائے۔
اب فلم کا دوسرا گانے ’’آ رات بھر‘‘ کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ اس گانے میں فلم کے مرکزی کردار اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ کریتی سنون رقص کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ گانے کو گلوکار ارجیت سنگھ اور شریا گھوشال نے گایا ہے۔
فلم کی ہدایات صابر خان نے دی ہے۔ فلم 23 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔