ڈنگہ کی خبریں 21/4/2014
Posted on April 22, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
چوہدری قمر اقبال نے اسلامک ویلفیئر سوسائٹی پنجن شہانہ کی طرف سے گورنمنٹ بوئز مڈل سکول کے غریب اور مستحق طلباء میں مفت یونیفارم تقسیم کئے گئے
ڈنگہ ( محمد بلال حمد بٹ) چوہدری قمر اقبال صدر پاک ناروے سو سائٹی و سرہرست اسلامک ویلفیئر سوسائٹی پنجن شہانہ کی طرف سے گورنمنٹ بوئز مڈل سکول کے غریب اور مستحق طلباء میں مفت یونیفارم تقسیم کئے گئے اس سلسلہ میں سکول ہذا میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں EDOایجوکیشن طاہر کاشف ۔میاں امجد محمود سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ،اے ای او سرائے عالمگیر،چوہدری عقیل نثار،سنیئر صحافی خالد مغل اور اسلامک ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری زاہد اصغر نمبردار،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طفیل اور نوجوان صحافی خرم مغل نے بھی شرکت کی تقریب میں چوہدری قمر اقبال کی طرف سے عطیہ کی گئی یونیفارم غریب تقسیم کی گئی ای ڈی او طاہر کاشف ۔میاں امجد محمود اور سوسائٹی کے صدر و جنرل سیکرٹری نے طلباء میں یونیفارم تقسیم کی تقریب کی نقابت سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر شہباز حسین دان نے کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ہم نے علاقہ کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا ہوا ہے،چوہدری قمر اقبال آف پنجن شہانہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) اسلامک ویلفئر سوسائٹی پنجن شہانہ کے سرپرست اور پاک ناروے سوسائٹی کے صدر ممتازسماجی شخصیت چوہدری قمر اقبال نے کہا ہے کہ عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ہم نے علاقہ کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا ہوا ہے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب بچے بھی ہمارے بچے ہیں ان کی ضروریات کو پورا کریں گے یونیفارم بچوں کی ضرورت تھی ہم نے نہ تو الیکشن لڑنا ہے نا مجھے ووٹوں کا کوئی لالچ ہے صرف اللہ کی رضا میرا مقصد ہے مجھے خوشی ہے کہ مجھے چوہدری زاہد اصغر اور ڈاکٹر طفیل جیسے محنتی دوستوں کا ساتھ نصیب ہوا آج ان لوگوں کی کاوشوں سے مختلف دیہات میں کروڑوں روپے کے پراجیکٹ مکمل ہوئے آئندہ بھی ہم اسی جوش اور جذبہ کے ساتھ خدمت انسانیت کے اس مشن پر کام کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک رہ کر شدت سے یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے غریب لوگوں کے بچے بھی صحت اور تعلیم کی سہولتوں کے اتنے ہی حقدار ہیں جتنے امیروں کے بچے ہیں اس لئے ہم ان بچوں کو احساس محرومی کا شکار نہیں ہونے دیں گے ہر پل ان کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامک ویلفئر سوسائٹی پنجن شہانہ کے زیر اہتمام بوائز مڈل سکول میں غریب اور مستحق طلباء میں 50یونیفارم کی مفت تقسیم کی تقریب
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) اسلامک ویلفئر سوسائٹی پنجن شہانہ کے زیر اہتمام بوائز مڈل سکول میں غریب اور مستحق طلباء میں 50یونیفارم کی مفت تقسیم کی تقریب۔EDOایجوکیشن طاہر کاشف مہمان خصوصی تھے اسلامک ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست چوہدری قمر اقبال جو کہ صدر پاک ناروے سوسائٹی بھی ہیں انہوں نے یونیفارم عطیہ کی تھیں تقریب میں میاں امجد محمود نے بھی شرکت کی اس موقع پر ای ڈی او طاہر کاشف نے خطاب کرتے ہو کہا کہ ہم اسلامک ویلفیئر سوسائٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے بچوں کو فری یونیفارم دی سکول میں سٹاف کی کمی کو پورا کریں گے مجھے شرمندگی ہوئی ہے کہ مڈل سکول میں صرف 3اساتذہ ہیں یہ ننھے بچے ملک کا مستقبل ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور ملک سے نوخواندگ اور جہالت ختم کر سکیں انہوں نے کہا کہ میں چوہدری قمر اقبال کا مشکور ہوں جو اپنے ان بچوں کا خیال رکھتے ہیں ایسے لوگ معاشرے کا حسن ہوتے ہیں بہت جلد سٹاف سمیت دیگر ضروریات پوری کریں گے حکومت کتابیں پہلے ہی مفت دے رہی ہے جو بچے 20روپے فیس ادا نہیں کر سکتے ان سے وہ بھی نہ لی جائے میں ان دور درازسکولوں کا دورہ کرتا رہوں گا تاکہ ان کی مشکلات سے آگاہ رہوں۔تقریب سے خظاب کرتے ہوئے میاں امجد محمود نے کہا کہ میاں طارق محمود نے حلقہ بھر میں سکولوں کو نئی عمارتیں دی سٹاف کی کمی بھی محکمہ کے ساتھ مل کر پوری کریں گے اور جو بھی مسائل ہوئے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری قمر اقبال انتہائی درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں،چوہدری زاہد اصغر نمبردار
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اسلام ویلیفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری زاہد اصغر نمبردار نے طلباء میں مفت یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری قمر اقبال انتہائی درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں بحثیت سرپرست سوسائٹی انہوں نے ہمیشہ تعلیم صحت سمیت پنجن شہانہ اور گردونواح کے دیہات کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے آج غریب بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا انہپوں نے کہا کہ اسلامک ویلفیئر سوسائٹی نے گزشتہ 10سال میں کروڑوں روپے کے پراجیکٹ اپنے علاقہ میں مکمل کروائے ہم نے ہمیشہ خدمت خلق کو اپنا مشن بنایا سکول کے راستے کو بہت جلد مکمل کروائیں گے اور لوگوں کے ساتھ مل کے نیا داخلہ کروائیں گے سکولوں کو آباد کریں گے ہماری تنظیم بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھے گی اس مشن میں چوہدری قمر اقبال اور ڈاکٹر طفیل کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سنی تحریک اپنے اکابرین کے منشورسے ہٹ گئی ہے جسکی وجہ سے ہم سنی تحریک کو فعال کررہے ہیں،محمد بلال سلیم قادری
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سربراہ سنی تحریک پاکستان محمدبلال سلیم قادری نے لالہ موسیٰ میں ورکرزکنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سنی تحریک اپنے اکابرین کے منشورسے ہٹ گئی ہے جسکی وجہ سے ہم سنی تحریک کو فعال کررہے ہیں ،ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیںہیں،اس موقعہ پر صوبائی راہنمامحمدرضوان قادری ،قاری سیف الرحمان افغانی ،عثمان عزیزقادری،علامہ جمیل الرحمان نقشبندی،حافظ محمداقبال سیالوی،احمدرضابٹ،غلام مرتضیٰ کھوکھر،مولانا محمدافضل سیالوی ،الحاج خوشی محمدسیالوی ،امتیازاحمدقادری سمیت مذہبی شخصیات کی کثیرتعدادموجودتھی،انہوں نے کہاکہ سنی تحریک کے منشورمیں تھاکہ ہم اولیاء کے مزارات،مدارس ،مساجد کاتحفظ کریں گے اوراس کیلئے ہمارے اکابرین نے بے پناہ قربانیاں دی اور جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن پاکستان سنی تحریک کی قیادت نے ان قربانیوں اورجدوجہدکو نظراندازکردیا،انہوں نے کہاکہ ہم کراچی سندھ سے نکل کرپنجاب کے ہرشہر،تحصیل،ضلع میں جارہے ہیں اورعلماء ،مشائخ کودعوت دے رہے ہیں کہ وہ ہماری سرپرستی کریں تاکہ سنی تحریک کو تقویت ملے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فی الحال ہم رابطہ مہم پرنکلے ہیں پنجاب بھرکا دورہ مکمل کرنے کے بعداگلے مرحلہ میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں گے،انہوں نے کہاکہ ہم ہروہ کام کریں گے جو ہمارے اکابرین نے شروع کیاتھا،انہوں نے کہاکہ معاشرہ میں فحاشی وعریانی کو روکنے کیلئے علماء کو منبررسولۖ سے اپنا کرداراداکرناچاہیے جبکہ دہشت گردی کو روکنا اداروں کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہاکہ سنی تحریک مذاکرات کی مخالف نہیں ہم تسلیم کرتے ہیں کسی بھی لرائی کا آخری حل مزاکرات میں ہی ہے لیکن مذاکرات کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں پاکستان کے آئین میں کہاں لکھاہے کہ پچاس ہزاربے گناہ افراد،سیکورٹی ایجنسیوں کے افرادکے قاتلوں کو حکومت معاف کرسکتی ہے،پاکستان میں سعودیہ اور ایران کی مداخلت کے بارے میں سوال کے جواب میں بلال سلیم قادری نے کہاکہ اگرہم خودمنظم ہوجائیں تو سعودی عرب اور ایران ہمارے اوپر اپنے نظریات مسلط نہیں کرسکتے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com