جیو نیوز کے اینکر حامد میر پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔فیض الحسن
Posted on April 22, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : جیو نیوز کے اینکر حامد میر پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انشاء اللہ ملزمان کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ اور عوام دوست گروپ کے رہنما چوہدری اطہر مقبول نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ حامد میر پع قاتلانہ حملہ کر کے پاکستان کی عوام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ اور حامد میر کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب کرے۔ حامد میر ایک سچے اور ایماندار صحافی ہیں۔ ہماری تمام ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور ان پر حملہ کرنے والوں کو جلد ہی حکومت سامنے لے آئے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com