اندور (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں قدرتی آفات سے بچنے کے لئے گاؤں والوں نے گائے اور بیل کی شادی کرادی جس میں کم و بیش 5 ہزار لوگوں سے شرکت کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے نواحی گاؤں کے لوگوں کو ہندو سادھوؤں اور پنڈتوں نے ہدایت کی تھی کہ اگر وہ گائے اور بیل کی شادی کرائیں تو قدرتی آفات سے محفوظ رہ سکتے ہیں، جس پر گاؤں والوں نے پرکاش نامی بیل کی شادی گنگا نامی گائے کی شادی کرائی، اس منفرد جوڑے کی شادی کی تقریبات دو ماہ جاری رہیں اور اس میں 6 لاکھ بھارتی روپے خرچ ہوئے، شادی کی تقریب میں آس پاس کے گاؤں سے کم و بیش 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جن کی انواع و اقسام کے لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پرکاش اور گنگا آئندہ اسی طرح رہیں گے جس طرح انسانوں کا شادی شدہ جوڑا رہتا ہے اور ان کے بچے ہوں گے، ہم چاہیں گے کہ مستقبل میں بھی ان کے گاؤں میں گائے اور بیل کی شادیاں اسی انداز میں ہوتی رہیں۔