اسکواش؛ پاکستان فتوحات کی راہ پر گامزن ہوجائیگا، عامر

Squash

Squash

لاہور (جیوڈیسک) ایشین اسکواش چیمپئن عامر اطلس خان پر امید ہیں کہ فیڈریشن اورکھلاڑی ملکر پاکستان کو فتوحات کی راہ پر گامزن کردیں گے۔

انھوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے کھیلنے پر پابندی ختم ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قومی پلیئرز کی صلاحیتوں کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے۔ انٹرویو میں عامر اطلس نے کہا کہ انٹرنیشنل اسکواش کھلاڑیوں پر پاکستان میں کھیلنے کی پابندی ختم ہونا ملکی اسکواش کیلیے انتہائی شاندار ہے۔

اب ہم سب کا اصل امتحان شروع ہوچکا ہے کہ ماضی کی سنہری یادوں کو کیسے واپس لانا ہے۔ یادرہے کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے پابندی ختم ہوتے ہی پی ایس ایف نے 25 ہزار ڈالر انعامی رقم کا پی ایس اے ٹورنامنٹ اکتوبر میں کرانے کا اعلان کیا ہے ۔