فیصل آباد(خصوصی رپورٹ ر) موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ نے سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حامد میر پر حملہ حکومت کی کارکردگی کے لئے چیلنج ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اس کاروائی میں ملوث افراد کو جلد بے نقاب کریگی۔ خالد جٹ نے کہا کہ عوام کی ہمدردیاں حامد میر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے ملزمان کی گرفتاری بارے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ اب ان مجرموں کا بچنا ناممکن ہے۔ انہوں نے واقعہ کو ملک کو غیر مستحکم کرنے اور بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج متاثر کرنے سازش قرار دیا۔