علامہ اقبال کی برسی کی تقریب منققد کرنے میں ناکامی باعثِ ندامت اور باعث تشویش ہے

کنجاہ : شاعرِ مشرق اور مصورِ پاکستان علامہ اقبال کی برسی کی تقریب منققد کرنے میں ناکامی باعثِ ندامت اور باعث تشویش ہے۔ سیکورٹی خدشات کے باعث مزار کو بند کرنا اور فاتحہ خوانی کی اجازت تک نہ دینا دہشت گردوں کے آگے سرنڈر کرنا ہے ۔ حکمران بیرئیر کی بجائے واک تھرو گیٹ لگا کر برسی پر جگ ہنسائی سے بچ سکتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار کنجاہ پریس کلب کے چیئرمین حاجی محمد صدیق بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوںنے کہا کہ ”لاہوروالے ” اپنی سیکورٹی پر مامور تھوڑی نفری مزار پر بھیج دیتے تو عوام اپنے محسن کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لیے جاسکتے تھے ۔ انہوںنے سوال کیا کہ سیکورٹی کے خدشات کو بنیاد بنا کر کیا کل کلاں کو بانی پاکستان اور اولیاء اﷲ کے مزارات بھی بند کر دئیے جائیں گے ؟ انہوںنے اس خدشے کا اظہار کیا کہ یا تو دہشت گردی کے خلاف ”قیام” کی بجائے حکمران ”سجدے” میں گر گئے ہیں یا خود بھی اسی ”نظریے” کے قائل اور پیرو ہوگئے ہیں۔