لاہور :نامعلوم افراد نے ماں بیٹی کو گلہ دبا کر ہلاک کردیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) کے علاقے جوہر ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے ماں بیٹی کو گلہ دبا کر قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق جوہر ٹاوٴن کے اے ون بلاک میں ماں بیٹی کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔ ایس پی صدر ملک اویس کا کہنا تھا کہ 32 سالہ کنول اور اس کی بیٹی 11 سالہ طعیبہ کی لاشیں الگ الگ کمروں میں پڑی تھیں۔

کنول کی لاش کے قریب سے سلوشن کی 3 بوتلیں پڑی ملیں اور سلوشن لاش کے چہرے پر بھی ڈالا گیا تھا جبکہ طعیبہ کی ٹانگیں رسی سے باندھی گئی تھیں اور قتل سے پہلے دونوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔