کوئٹہ: فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ہلاک، لیویز ذرائع

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں لیویز کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکووٴں کے ساتھی فرار ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں لیویز اور ڈاکووٴں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

جبکہ ڈاکووٴں کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکووٴں سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔