بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل اسکینڈل تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کردیا

Supreme Court

Supreme Court

نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے کرکٹ بورڈ کی تجویز کردہ تحقیقاتی کمیٹی مسترد کردی، تین رکنی کمیٹی میں سابق بھارتی کھلاڑی روی شاستری کا نام بھی شامل تھا۔

بی سی سی آئی نے آج باضابطہ طور پر آئی پی ایل اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کے نام بھارتی سپریم کورٹ کو پیش کئے۔ عدالت نے کمیٹی میں موجود نام مسترد کرتے ہوئے۔

مڈگل پینل کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی تحقیقات جاری رکھیں۔ تین رکنی کمیٹی کو آئی پی ایل کی تحقیقات کے لئے بورڈ نے نامزد کیا تھا۔

کمیٹی میں سی بی آئی کے سابق سربراہ آر کے راگھوان، کولکتہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جے این پٹیل اور سابق کرکٹر روی شاستری کے نام شامل تھے۔