یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکج پرکام شروع کردیا

Utility Stores

Utility Stores

اسلام آباد(جیوڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکیج 2014 کی تیاری پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال رمضان المبارک کے لیے 2 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان واجد خان سواتی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں وفاقی حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے طبقات کے لیے۔یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی کی فراہمی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین، اسٹاک کی دستیابی اور سپلائی سے متعلق لائحہ عمل کے بارے میں تجاویز تیار کی جا رہی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ رمضان پیکیج کے تحت آٹا، گھی، آئل، دالوں، بیسن، چائے کی پتی اور مشروبات سمیت مختلف اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔