گندم سبسڈی کا خاتمہ، گلگت بلتستان 9 ویں روز بھی دھرنے جاری

Gilgit

Gilgit

گلگت (جیوڈیسک) گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف 15 اپریل سے گلگت بلتستان میں شروع ہونے والے دھرنے 9 ویں روز بھی جاری ہیں۔

مرکزی دھرنے میں شرکت کے لئے مختلف اضلاع سے لوگ گلگت پہنچ رہے ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر گلگت بلتستان کے ساتوں اضلاع میں نویں روز بھی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی دھرنے میں شرکت کے لئے لوگ گلگت میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان میں دوسرے روز بھی ہڑتال ہے۔ اس دوران تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور بازار بند ہیں۔

اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ احتجاج کے باعث شاہراہ قراقرم سمیت مختلف مقامات پر لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔