کابل (جیوڈیسک) افغان عوام نے عبداللہ عبداللہ کواپنا نیا صدر منتخب کرلیا، سرکاری اعلان کل ہوگا۔ افغان آزاد الیکشن کمیشن کے ترجمان نور محمد نے منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 93 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔
جس میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل ہے انھوں نے اب تک 49.67 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے قریب ترین حریف اشرف غنی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر زلمے رسول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باقی رہ جانے والے ووٹوں کی گنتی کا کام تیزی سے جاری ہے، اگرجیتنے والا امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد کیا جائیگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ آیا انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوگا یا نہیں اس لیے تھوڑا انتظار ضروری ہے ، ادھر افغان میڈیا نے دعویٰ کیا کہ عبداللہ عبداللہ نے 50 فیصد ووٹ حاصل کرلیے ہیں اور اب صرف اعلان ہونا باقی ہے۔