للیانی کی خبریں 22/4/2014

سنیئرصحافی اور اینکر حامد میر پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سنیئرصحافی اور اینکر حامد میر پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا اور درپردہ خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کیا جائے ان خیالات کا اظہار سنیئر صحافی سابق ضلعی صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور شریف سوہڈل نے مصطفی آباد میں محمد عمران سلفی کی رہائش گاہ پر ڈی یو جے عہدیداران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حامد میر نے ہمیشہ جرات مند غیر جانبدارارنہ صحافت کو فروغ دیا ان پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک اور بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی صحافی برادری حملہ آوروں کی گرفتاری اور ان کے پیچھے خفیہ ہاتوں کو بے نقاب کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کی اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں سے صحافیوں کی زبان کو تالے اور ان کی قلموں سے سچ کی آواز دب جائے گی وہ احمکوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حامد میر کی جانب سے قبل از وقت الزام کو کُھلی آنکھوں سے دیکھنا ہوگا اجلاس میں سنیئر صحافی محمد عمران سلفی،محمد شاہد عمر,،چوہدری اصغر علی، اصغر علی شہزاد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی، عبدالمنان سلفی، ، ارشد علی شامی، زبیر احمدبھٹی، حافظ طاہر اقبال، خالد نواز خاں، عارف ملک ،عمیر انصاری،عمران شہزاد انصاری و دیگر نے شرکت کی حامد میر کی صحت یابی کے لئے دعا وملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ اور متفقہ طور پرایک مذمتی قرار داد منظور کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقامی صحافی چوہدری ہاشم خاں کی والدہ انتقال کر گئی
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مقامی صحافی چوہدری ہاشم خاں کی والدہ انتقال کر گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، رسم کل آج دوپہر دو بجے نواحی گائوں وڈانہ میں ہو گی، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی چوہدری ہاشم علی خاں کی والدہ 90سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کی رسم کل آج بروز بدھ دوپہر دو بجے نواحی گائوں وڈانہ میں ہو گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسائل میں ڈوبے عوام سے کوئی نہیں پوچھ رہا کہ عوام کیا چاہتے ہیں
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مسائل میں ڈوبے عوام سے کوئی نہیں پوچھ رہا کہ عوام کیا چاہتے ہیں اور جب تک عوام کی نبض پر ہاتھ نہیں رکھا جاتا اِس وقت تک تمام سیاسیوں پارٹیوں کے آپسی اتحاد کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوں گئی، بدقسمتی سے 67 سال گزرنے کے بعد بھی ہم حقیقی جمہوریت سے واقف نہیں جبکہ حقیقی جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے ہی نہیں اور موجود ہ جمہوریت کے ثمرات صرف حکمرانوں کو نصیب ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے موروثی سیاست دانوں کی جعلی جمہوریت کا کھیل جاری ہے، ان بدعنوان اور موروثی سیاست دانوں سے قوم چھٹکارا حاصل کرکے ان بد عنوانوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرے کیونکہ ان حکمران طبقوں کو احساس ہی نہیں ہے کہ عوام کس اذیت میں ہیں نہ کھانے کیلئے کچھ ہے نہ پانی نہ بجلی نہ گیس نہ تعلیم نہ روز گار لوگ خودکشیاں کررہے ہیں لیکن ہمارے سیاست دانوں کو جمہوریت عزیز ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین مفاہمت اچھی بات ہے لیکن سودے بازی نہیں ہونی چاہیے نواز شریف احتساب کرنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئے اور اب جن کا احتساب کرنا ہے انہیں کھانے کی دعوتے دے رہے اور عوام کو جمہوریت کے ثمرات سے دور رکھا جارہا ہے تو پھر جمہوریت کو تو خطرات ہی لاحق ہونگے اور ان کا یہ کہنا کہ جمہوری عمل کو نقصان پہچانے کا کوئی اقدام ہوا تو مقابلہ عوام کی مدد سے کیا جائے گا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا عوام حکومتی پالیسیوں سے مطمئن ہیں؟ آصف علی زرداری کی پارٹی نے کرپشن کو فروغ دیا اور موجودہ حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید شدت سے لاد دیا اور اوپر سے ملک میں بدامنی ، لاقانونیت کا دور دورہ ہے