بارسلونا اوپن ٹینس؛ اعصام الحق اور روہن بوپنا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Rohan Bopanna, Aisam Ul Haq

Rohan Bopanna, Aisam Ul Haq

بارسلونا (جیوڈیسک) اعصام الحق اور روہن بوپنا نے بارسلونا اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں 21 سے 27 اپریل تک شیڈول ٹینس ایونٹ میں پاک بھارت جوڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ بارسلونا اوپن ٹینس کے پہلے رائونڈ میں اعصام الحق اور روہن بوپنا نے فلپائن کے ٹریٹ ہوئے اور انگلینڈ کے ڈومنیک انگلوٹ کو 6-1 اور 6-1 سے ہرایا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دوبارہ اکھٹے ہونے کے بعد اعصام الحق اور روہن بوپنا پر مشتمل پاک بھارت جوڑی دبئی میں سیزن کا پہلا ٹائٹل جیت چکی ہے۔