پاکستانی فلمیں جلد نمائش کیلیے پیش کی جانی چاہئیں، مصطفی قریشی

Mustafa Qureshi

Mustafa Qureshi

کراچی (جیوڈیسک) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا چار ماہ سے ملک سے باہر تھا لیکن مجھے اپنے ملک میں ہونے والی شو بز سرگرمیوں کا علم تھا۔ وطن لوٹ آیاہوں جلد ہی شوبز سرگرمیوں کا اغاز کردوں گا، مصطفی قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلمیں بنانے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہونے پر خوشی ہے ان دنوں کراچی اور لاہور میں تیس سے زائد فلمیں بن رہی ہیں۔

جو بن چکی ہیں ان کو فوری طور پر ریلیز کرنے کے انتظامات کرنے چاہیئے کیونکہ اس وقت ہمارے پاس جدید اور بہترین سنیما موجود ہیں جہاں ہماری فلموں کی نمائش میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، فلمیں ریلیز ہوں گی تو فلموں پر سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو گا۔