ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ان 4 خواتین کے خلاف مقدمہ چلانے پر غور شروع کردیا ہے جو اپنے شوہروں کو زد وکوب کرنے کی مرتکب پائی گئی ہیں۔
عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب میں نیشنل سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے چیرمین مفلح القہتانی نے کہا کہ شوہروں کے خلاف ان منہ زور خواتین پر تشدد سے متعلق ان ہی قوانین کے تحت مقدمات چل سکتے ہیں۔
جن کے تحت مردوں کو اپنی بیویوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر قید اور بھاری جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے تاہم ان خواتین کی سزا جج کی صوابدید پر منحصر ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکام نے حال ہی میں شوہر یا بیوی کی جانب سے تشدد کے رجحان کو روکنے کے لئے بھی ایک سال تک قید اور 50 ہزار ریال جرمانے کی سزا کی منظوری دی ہے۔