لاہور (جیوڈیسک) جنوبی ایشیا لیبر کانفرنس میں شرکت کیلئے سری لنکا کے وفاقی وزیر برائے محنت گامنی لوکیج لاہور پہنچ گئے۔ یہ کانفرنس 24 سے 26 اپریل تک لاہور میں ہو گی۔ لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر وزیرِمحنت و انسانی وسائل پنجاب راجا اشفاق سرورنے سری لنکن وزیر کا استقبال کیا۔
سری لنکن وزیر کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا لیبر کانفرنس، پاکستان اور سری لنکا سمیت تمام سارک ممالک کے لیے فائدہ مندثابت ہو گی۔ کانفرنس میں پاکستان، سری لنکا، مالدیپ، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال، بھارت اور بھوٹان کیوزراء شرکت کریں گے۔ آئی ایل اواور یورپی یونین کے علاوہ چین اور ترکی کے وفودبھی س کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔