اقبال محمد علی خان ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے امتحانی مراکز کا دورہ
Posted on April 23, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کا ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں انٹر کے امتحانات کے لئے قائم کئے امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کرکے امتحانی عمل کا معائنہ کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ امتحانات میں نقل کا بڑھتا ہوا رحجان معاشرے کو دیمک کی طرح چانٹ رہا ہے ایسے غیر اخلاقی فعل کی وجہ سے ذہین طلباء وطالبات کے ساتھ ذیادتی کا باعث ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ ،محکمہ تعلیم خصوصاً اساتذہ اکرام امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں کیونکہ نقل کی روک تھام کرکے ہی تعلیمی معیار کو بہتر بنا یا جاسکتا ہے ۔حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے امتحانی مراکز کے دورے پر اساتذہ اکرام اور طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلی کے لئے جدو جہد میں مصروف ہے دوہرے تعلیمی معیار کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
سرکاری درسگاہوں کو اعلیٰ تعلیمی معیار سے آراستہ کیا جائے گا جہاں غریب اور امیر ایک چھت کے نیچے تعلیم حاصل کرنے میں فخر محسوس کرسکے اقبال محمد علی خان نے طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ تعلیم پر توجہ دیں اور امتحانات میں نقل سے اجتناب کریں اور ایسا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنانے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کو امتحانی مراکز کے اطراف حفاظتی انتظامات اور نقل کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ امتحانی مراکز کے اطراف دوران امتحان فوٹو کاپی شاپ کو بند کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جس پر سختی سے عمل کیا جا رہا۔
اس کے علاوہ تمام امتحانی مراکز کے اطراف پولیس نفری تعینات کی گئی ہے اور بلدیہ کورنگی کے تعاون سے امتحانی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com