امام الصحابہ حضور سیدنا صدیق اکبر ظاہری و باطنی آئینہ جمال و کمال مصطفی ہیں۔ صوفی مسعود احمد

Sufi Masood Ahmad

Sufi Masood Ahmad

فیصل آباد : امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے لاثانی سیکرٹریٹ پر ”یوم سیدنا صدیق اکبر ”کے حوالے سے مرکزی مجلس شوریٰ کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امام العاشقین وامام الصحابہ حضور سیدنا صدیق اکبر ظاہری وباطنی طورپر آئینہ جمال وکمالِ مصطفی ہیںکیونکہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس سے آپ کو جتنے بھی فیوض وبرکات عطا ہوئے وہ تمام کے تمام آپ ۖ نے سیدناصدیق اکبر کوعطا فرمائے۔

آپ کی تمام حیات طیبہ قیامت تک آنیوالے راہ حق کے سالکین کیلئے اللہ ورسول کی رضا وخوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے۔آپ سے حسد یا عداوت رکھنے والے دنیا وآخرت میںاللہ ورسول کی شدید ناراضگی اورغضب کے مستحق ہوجاتے ہیںاورآپ سے عشق ومحبت کرنیوالوں پرتمام انبیاء کرام ،آل رسول اہل بیت،صحابہ کرام اوربزرگان دین کی بارگاہ اقدس سے بہت تیز عطائوں اورکرم نوازیوں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ شروع ہوجاتاہے اورایسے عشاق اللہ و رسول کی بارگاہ اقدس میں مرتبہ محبوبیت پر فائز ہوجاتے ہیں۔آپ کی فروغ اسلام کیلئے دی گئی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آستانہ عالیہ لاثانیہ پر پورا ماہ خصوصی محافل ذکرونعت کااہتمام کیا گیا ہے۔