شہبازشریف سے سری لنکا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایئرچیف مارشل جایالتھ ویراک کوڈے نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماڈل ٹاوٴن میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء کے ممالک کی لاہور میں لیبرکانفرنس خوش آئند ہے۔ پاکستان سارک ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔