لاہور (جیوڈیسک) یورو بانڈ کے دو ارب ڈالر ملنے کے باوجود مرکزی بنک سے حکومتی قرضوں کا سلسلہ کم نہ ہو سکا۔ ایک ہفتے میں مزید اکیس ارب روپے کا قرض لے لیا گیا۔
اسٹیٹ بنک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال بنکنگ سیکٹر سے پانچ سو چودہ ارب روپے قرض لیا جس میں مرکزی بنک سے دو سو چھبیس ارب جبکہ شیڈول بنکوں سے دو سو اٹھاسی ارب روپے کے قرض لئے گئے۔
بجٹ سپورٹ کی مد میں پانچ سو سات ارب روپے کا قرض لیا گیا۔