سٹرک کے درمیان کھڑی مزدہ ویگن سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار فیملی کا ایک بچہ جاں بحق

مصطفی آباد/للیانی : سٹرک کے درمیان کھڑی مزدہ ویگن سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار فیملی کا ایک بچہ جاں بحق ، دو زخمی۔

تفصیلات کے مطابق مزدہ ویگن نمبری LWC سٹرک کے درمیان کھڑی سواریوں کو بیٹھا رہی تھی کہ پیچھے سے موٹر سائیکل سوار تنویر احمد اس سے ٹکرا گیا جس سے ان کا کمسن بچہ حسنین موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔