لاس اینجلس (جیوڈیسک) دوسری جنگ عظیم میں اپنے خاندان سے بچھڑنے والے شخص کی زندگی پر مبنی نئی ہالی وڈ فلم ”واکنگ وِد دی اینیمی” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
فلم ڈائریکٹر مارک شمڈ کی زیر نگرانی بننے والی فلم کی کہانی دوسری جنگِ عظیم میں فیملی سے بچھڑنے والے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو نازی آفیسر کا بھیس بدل کر ناصرف اپنے گھر والوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتا ہے بلکہ دیگر خفیہ راز بھی جان لیتا ہے۔
فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار بین کنگسلے سمیت جوناس آرم سٹرونگ ، سائم ڈیوٹن اور مارک ویلز اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں فلم 25 اپریل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔