علامہ اقبال ایک عظیم اسلامی مفکر دانش ور تھے، سرور خاں
Posted on April 23, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : علامہ اقبال ایک عظیم اسلامی مفکر دانش ور تھے، علامہ اقبال ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے وہ ایک بہترین قانون دان، سیاستدان، صوفی اور تحریک پاکستان کے متحرک ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔جنہوں نے قیام پاکستان کے لئے مسلمانوں میں وہ جذبہ پیدا کیا جس کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا۔ علامہ اقبال نے 1930 ء میں نظریہ پاکستان پیش کر کے جو نمایاں کارنامہ سرانجام دیا اسی وجہ سے انہیں پاکستان کا نظریاتی باپ قرار دیا جاتا ہے۔
آج ملک کو علامہ اقبال کے سوچ اور فلسفے کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے اسی فلسفے پر عمل پیرا ہو کر اپنی اقوام عالم میں سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں۔آج پاکستان کو علامہ اقبال کے خواب کی روح کے مطابق اسلامی نظام میں ڈھالا جائے، تبھی پاکستان میں امن و امان بیروز گاری کا خاتمہ اور اقوام عالم میں با عزت مقام مل سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سابقہ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سرور خاں میئو نے کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر حامد مختار پٹواری صدر سپورٹس ونگ، چوہدری صفدر اقبال صدر لیبر ونگ،حافظ محمدارقم خاں، سید بلوچ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com