پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کم ہونیکی توقع ہے، ایشیائی بینک

Asian Bank

Asian Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو رہنے کا خدشہ ہے تاہم رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔ بنک کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

حکومت کی بہترین معاشی اصلاحات کے باعث اگلے مالی سال معاشی ترقی کی شرح بہتر ہونے کی امید ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت کی غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زر مبادلہ کے ذخائر دبائو میں آسکتے ہیں تاہم رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی کم ہونے کی توقع بھی ہے۔