لاہور (جیوڈیسک) کرکٹر عمر اکمل کی شادی کے موقع پر پیش آنے والے بدمزگی کے واقعے پر اکمل برادران نے صحافیوں سے معذرت کر لی۔ کرکٹر کامران اکمل اورعمراکمل لاہور پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے عمر اکمل کی مہندی کی تقریب میں ہونیوالی بدمزگی پر معذرت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ مہندی خالصتاً فیملی فنکشن ہوتا ہے، میڈیا کو بلایا بھی نہیں گیا تھا، ہم لوگ وہاں موجود بھی نہیں تھے لیکن جو بھی ہوا،انہیں اس پر افسوس ہے۔
اور وہ اس پر معذرت خوا ہیں، عمر اکمل کا کہنا تھا کہ شادی سے ان کی کرکٹ پرفارمنس پر اثر نہیں پڑے گا بلکہ پرفارمنس مزید بڑھے گی۔