حضرت صدیق اکبر کا دورہ خلافت حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے ، محمد افضل رضا قادری

گوجرانوالہ : حضرت صدیق اکبر کا دورہ خلافت حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار اصلاح ملت فائونڈیشن کے بانی وچئیر مین قاری محمد افضل رضا قادری ،علامہ افتخار احمد ساقی کی زیر صدارت مسجد چاند تارے والی گلشن عدیل کالونی میں منعقد تاجدار صداقت کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا قاری محمد افضل رضا نے مزید کہا ہے کہ ارباب اختیار کو چاہیے کہ وہ خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کاطرز حکمرانی اپنا کر ملک و قوم کو مشکلات سے نجات دلائیں۔

اس موقع پر مسجد کے صدر میاں محمد عثمان ،عبدالاسلام قادری ،محمد شہباز ،صاحبزادہ محمد احمد رضاسمیت بزم رضا کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔