بھارتی انتخابات کا چھٹا مرحلہ ، آج 117 نشستوں پر پولنگ ہو گی

Election

Election

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں چھٹے مرحلے کے انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

بھارتی لوک سبھا کے 9 مرحلوں پر مشتمل انتخابات کے اب تک 5مرحلے مکمل ہوچکے ہیں۔ چھٹے مرحلے کیلیے آج 11 ریاستوں اور ایک وفاقی علاقے میں لوک سبھا کی 117 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ان ریاستوں میں جھاڑ کھنڈ، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش ، مقبوضہ جموں و کشمیر، مہاراشٹر، راجستھان، تامل ناڈو، اترپردیش، مغربی بنگال اور وفاقی علاقہ puducherry شامل ہیں۔ انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

خاص طور پر ماوٴ علیحدگی پسندوں کے زیراثر علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ جموں و کشمیر کے حلقے اننت ناگ میں تمام ایک ہزار 615 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔