پشاور (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 12 شدت پسند ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے،کاروائی میں شدت پسند وں کے 6 ٹھکانوں کو نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا اور وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں سے بم باری کی گئی ،کارروائی میں شدت پسندوں کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند اسلام آباد سبزی منڈی دھماکے ، پشاور اور چار سدہ میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردی کے ان واقعات میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سیز ائد زخمی ہوئے تھے۔