یاسر حمید نے امید کا دامن نہ چھوڑا، ٹیم میں واپسی کیلیے پرامید

Yasir Hameed

Yasir Hameed

لاہور (جیوڈیسک) ٹیسٹ کرکٹریاسر حمید ڈومیسٹک کرکٹ کے شاندار کارکردگی کے سہارے قومی ٹیم میں کم بیک کیلیے پرامید ہی، کہتے ہیں کہ گرین شرٹس اسکواڈ میں واپسی کیلیے سخت محنت کررہا ہوں، امید ہے کہ اس میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

دبئی میں سپراسٹار ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شریک پاکستانی بیٹسمین نے ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میرا اصل ہدف قومی ٹیم میں واپسی ہے جس کیلیے اپنے آپ کو مکمل فٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کررہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ پریذیڈنٹ ٹرافی میں کارکردگی تسلی بخش رہی، ون ڈے ٹورنامنٹ میںبھی زیڈ بی ٹی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھا پرفارم کیا، میں ڈپارٹمنٹل اور ریجنل ٹی 20 اور ون ڈے ٹورنامنٹ دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنانے والا بیٹسمین بھی تھا جس نے میرے حوصلوں کو مزید بلند کردیا۔

یاسر حمید نے کہا کہ ماضی میں غیر ذمہ دارانہ اسٹروک کے ذریعے وکٹ گنوانے کی خامی پر بھی کافی حد تک قابو پالیااور اب قومی کرکٹ ٹیم میں مڈل آرڈر کے طور پر کھیلنے کیلیے مکمل تیار ہوں۔