اسلام آباد (جیوڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے 5 کلو گرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کے اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 615 کے ذریعے اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر ولی کے سامان کی تلاشی لے کر 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
اے ایف ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہیروئن اپنے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، قبضے میں لی گئی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔