ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلموں ’’تنوویڈز منو‘‘ اور رانجھنا میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صوارا بھاسکر (Swara Bhaskar) ہدایتکار اشونی لائیر تیواری (Ashwiny Iyer Tiwari) کی فلم ’’نِل بٹے سناٹا‘‘ میں ماں کا کردار ادا کریں گی ہدایتکار کے مطابق 27 سالہ اداکارہ کے لیے اس کردار کا نبھانا مشکل تو نہیں مگر چیلنجنگ ضرور ہے۔
اشوانی لائیر تیواری کا کہنا ہے کہ بہت سی اداکارائیں اس طرح کے کردار ادا نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس پر اپنی پرفارمنس دکھانا بہت چیلنچنگ اور مشکل ہوتا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ماں ا ور اس کی 13 سالہ بیٹی میں جاری کھینچا تانی پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ آگرہ میں جون سے شروع کی جائے گی واضح رہے کہ صوارا بھاسکر سورج بھرجاتیہ کی فلم پریم رتن دھن پایو میں بھی سلمان خان کے ساتھ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
صوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم رانجھنا کی کامیابی کے بعد میں عجیب طرح کی مشکلات میں پھنس گئی تھی ۔ مجھے کئی فلموں کی پیشکش ہوئی اس دوران میں اسکرپٹ پسند نہ آنے پر روزانہ ایک یا دو فلموں میں کام کرنے سے انکار کرتی رہی کیونکہ میری خواہش تھی کہ خود کو ایک کامیاب اداکارہ کی حیثت سے منواؤں اور یہ نہیں چاہتی تھے کہ ناظرین فلم رانجھنا میں مجھے ملنے والی کامیابی سے ایک دم نیچے کی طرف جاتا ہوادیکھیں۔