پولیس کا نظام تبلیغ سے نہیں بلکہ ڈنڈے سے ہی سدھر سکتا ہے : رائے اعجاز احمد

کھاریاں: پولیس کا نظام تبلیغ سے نہیں بلکہ ڈنڈے سے ہی سدھر سکتا ہے تبلیغ سے کچھ لوگ سدھرجاتے ہیں مگر زیادہ لوگوں کا علاج دوسرا ہی ہے پولیس کی کا رکردگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوش کی جا رہی ہے۔

آفیسران کارکردگی بہتر نہ بنائیں گے تو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی مدعیان سے رابطے کیے جائیں بیرون ممالک فرار اشتہاریوں کے ریڈوارنت بھی جاری کیے جائیں گے اوراشتہاریوں کو پناہ دنیوالوں کیخلاف بھی مقدمات درج ہوںگے ان خیالات کا اظہارDPOگجرات رائے اعجاز احمد نے گذشتہ روز تھانہ صدر کھاریاں میں مدعیان مقدمہ سے دوران میٹنگ خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس آفیسران،SHOاور خصوصاًتفتیشی آفیسران مدعیان سے رابطوں میں رہیں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ریڈ کریں انہوں نے کہا کہ ریسکیو15کو متحرک کردیا گیا ہے ضلع میں کال سنٹرقائم کیا گیا ہے اسکے ساتھ ریسکیو15کھاریاںکو دن کے وقت گشت کیلئے دو اوررات کیلئے دو موٹر سائیکل اور ساتھ ملازمین کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے تاکہ چھوتے موٹے جرائم پرقابو ہایا جاسکے پولسی کی ویب سائیٹ بھی لانچ کردی گئی ہے۔