یونین آف جرنلسٹس تحصیل کھاریاں کا اجلاس ہوا

کھاریاں : کھاریاںپریس کلب کے غیرآئینی اور صحافی برادری کے عزت وقار کو مجروح کرنے کے اقدامات کیخلاف یونین آف جرنلسٹس تحصیل کھاریاں کا اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر حکیم غلام شبر نے کی اجلاس کی کاروائی تلاوت اور نعت رسول کے ساتھ ہوئی اجلا س میں مشترکہ طور پر قرار داد مذمت پاس کی گئی کہ صدر کھاریاںپریس کلب اپنی آمرنہ سوچ جو مسلط کرنا چاہتے ہیں اور پریس کلب کوا ندھیری گلی میں دھکیلناچاہتے ہیں یہ کسی صورت قابل قبول نہ ہوگی صدر پریس کلب یونین آف جرنلسٹس تحصیل کھاریاںکے بارے جو گھٹیا سوچ رکھتے ہیں اور اس کا وجود ختم کرنے کے ہر روز خواب دیکھتے ہیں۔

اس کے یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہونگے اجلاس میںپروفیشنل گروپ کے عہدیداران نے اپنے عہدوں سے استعفے یونین کے صدر کے حوالے کردئیے اور کہا گیا کہ پریس کلب کسی کی اجارہ داری قائم نہں ہونے دی جائیگی اور پریس کلب کے آئین کو صحافی برادری کے وقار مجروح کرنیوالوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے بعدازاں پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ حاجی شبیر حسین ملک سے ملاقات کی گئی اورانہیں حالات کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پرملاقات اور اجلاس میں شرکت کرنیوالوں میںصدر حکیم غلام شبر،جنرل سیکرٹری قاری شبیرشاہد،سید تنویر نقوی،اعجاز مرزا،راجہ سفیر،ایم عمر،عبدالعزیز گوندل،جبارساگر،احسان الحق،لالہ الیاس لدڑ،محمداشفاق شاہین،شہزاد احمد،سجاد اکرم،عتیق لال،امجد حسین امجد،محفوظ بٹ،عرفان عباس،محمدالیاس بٹ،محمدرفیق مغل،نصیر احمد،جبران سعید،سلیمان بٹ،شاہد خان،اکرام حسین،محمدطلال،محمدآصف چوہان،ایس ایس شبیر، محمد شہباز،راجہ آفتاب احمد،راجہ عامر محمود،الیا س بٹ جبکہ خصوصی شرکت کرنیوالوں میں افراہیم بٹ،چوہدری یوسف سونو،سینئرصحافی حاجی گل بخشالوی،اعجاز نقوی،مہر غفار،یسٰین بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔