لاہور: لفٹ نہ دینے پر وارڈن گردی ، دو شہریوں کو مار مار کر بے ہوش کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں دو شہریوں نے ایک پولیس اہلکار کو لفٹ دینے سے انکار کیا تو درجن سے زائد پیٹی بھائیوں نے اپنے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے سزا اور جزا کا فیصلہ کر ڈالا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

وارڈن گردی کے بعد متاثرہ بھائی اتنے دل برداشتہ ہو گئے کہ میڈیکل کرایا نہ ہی کسی قسم کی قانونی کارروائی کرائی اور یہ سوچ لیے گھر لوٹ گئے کہ قانون کے رکھوالوں نے ہی تو ان کا حال بےحال کیا ہے اب انہیں انصاف کون دلائے گا۔