ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں 1984ء کے فسادات کے بارے میں کانگریسی لیڈر کے ریمارکس کے خلاف سکھوں نے شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ حکومتی جماعت کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ کی طرف سے 1984 کے فسادات کے ملزم کو بری ذمہ قرار دینے کے خلاف سکھ برادری کے ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جگدیش ٹیٹلر پر الزام ہے کہ 1984ء میں وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد اس نے مشتعل ہجوم کو سکھوں پر حملوں کے لئے اکسایا جس کے بعد ہونے والے قتل عام میں تین ہزار سے زائد سکھ ہلاک کئے گئے تھے۔