رواں مالی سال زرعی قرضوں کے اجراء میں 10.7 فیصد اضافہ

Agriculture

Agriculture

لاہور (جیوڈیسک) رواں مالی سال زرعی قرضوں کے اجراء میں اضافہ ہو گیا۔

ابتدائی نو ماہ کے دوران بنکوں نے دس اعشاریہ سات فیصد زائد زرعی قرض جاری کئے۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے مارچ تک دو سو پچپن ارب ستر کروڑ روپے کے زرعی قرض جاری ہوئے جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے سے چوبیس ارب روپے زائد ہے۔ ابتدائی نو ماہ کے دوران زرعی قرضوں کی تقسیم کے ہدف کا سڑسٹھ فیصد پورا کر لیا گیا۔