ماہرین کی نگرانی میں ذیابیطس کے شکار مریضوں کا مکمل معائنہ بالکل مفت کیا جاتا ہے
Posted on April 24, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ذیابیطس ہسپتال بمقام پھلگراں سٹاپ نذد ٹول پلازہ مری ایکپریس وے بارہ کہو اسلام آباد اور Getz Pharma کے مشترکہ تعاون سے مورخہ (21 تا25 اپریل ) مفت شوگر کمیپ کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پر ماہرین کی نگرانی میں شوگر ٹیسٹ کیساتھ شوگر بیماری سے پیدا ہونے والے اثرات اور ان پر قابو پانے کیلئے تربیتی کلاسز کا بھی انقاد کیا جائے گا۔
ذیابیطس ہسپتال (TDC) فلاحی ادارہ ہے جوکہ سمندر پار پاکستانیوں کی کاوش سے وجود میں آیا ذیابیطس ہسپتال کی عمارت زیر تعمیر ہے جبکہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ذیابیطس ہسپتال کا کلینک عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں پر مکمل تربیت یافتہ عملہ اور ماہرین کی نگرانی میں ذیابیطس کے شکار مریضوں کا مکمل معائنہ بالکل مفت کیا جاتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com