امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں پر صحافیوں سے ملاقات پر پابندی

James Clapper

James Clapper

واشنگٹن (جیوڈیسک) خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کو برطرف کیا جا سکتا ہے، ڈائریکٹر جیمز کلپر امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے اجازت کے بغیر اہلکاروں کو صحافیوں سے ملاقات کرنے سے روک دیا ہے۔

ڈائریکٹر جیمز کلیپر کے مطابق صحافیوں سے ملاقات کرنے کا حق صرف سکیورٹی اداروں کے سربراہان، نائب سربراہان، نمائندگان اور ان اہلکاروں کو حاصل ہے جنہیں خصوصی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو اہلکار احکامات کی خلاف ورزی کریں گے انہیں خفیہ معلومات تک رسائی سے محروم یا برطرف کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح امریکی حکام خفیہ معلومات کے انکشافات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔