ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں دیرنیہ دشمنی کی بنا پر دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا۔
دیرینہ دشمنی کی وجہ سے دو گرپوں میں فائرنگ سے محمد شفیق، محمد بخش، ساجد موقع پر جاں بحق جبکہ ر یاض احمد شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق محمد شفیق اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ڈیرہ سے گھر جا رہا تھا جوں ہی سیمنٹ فیکٹری کے قریب پہنچے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے تینوں موقع پر جاں بحق جبکہ راہ گیر ر یاض شدید زخمی ہو گیا۔
ملزم مو قع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے ملزم صدیق کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔