اقبال محمد علی خان کا سپرئیر سائنس کالج سمیت متعدد کالجز میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ
Posted on April 24, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی ،نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ امتحانی مراکز میں مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے طلباء و طالبات کی جانب سے شکایات پر کے ۔الیکٹرک کے اعلیٰ حکام سے کہا ہے کہ دوران امتحان امتحانی مراکز میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے تاکہ طلباء و طالبات بہتر اور پر سکون ماحول میں امتحان دے سکیں۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے محکمہ تعلیم ،اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں سپرئیر سائنس کالج ،جامعہ ملیہ کالج ،علامہ اقبال گرلز کالج،خورشید گرلز ڈگری کالج اور شاہ فیصل کالونی نمبر5گرلز ڈگری کالج سمیت متعددکالجز میں قائم امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کرکے امتحانی عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ کمرہ امتحان کا ماحول بہتر رکھنے کے لئے اساتذہ اکرام سے تعاون کریں اور دوران امتحان نقل سے اجتناب کیا جائے۔حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کرکے امتحانی مراکز میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے طلباء وطالبات کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ نقل کی روک تھام کے لئے اساتذہ سے تعاون کریں تاکہ نقل جیسے غیر اخلاقی فعل کو روکا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com