کوئٹہ (جیوڈیسک) نصیرآباد کے علاقے پیر شہنشاہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے پیر شہنشاہ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود اے ایس آئی اور 2 ہیڈ کانسٹیبل سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں جہاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔