کروڑ لعل عیسن : واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

کروڑ لعل عیسن : واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کروڑ لعل عیسن سمیت گردونواح کی بستیوں جھرکل ، سامٹیہ ، ٹبی اور دیگر علاقوں میں عوام کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ معصوم بچوں کا رو رو کر برا حال۔ سونے پر سہاگہ ٹی ایم اے کی جانب سے جھرکل میں مچھر مارنے کیلئے سپرے نہ کی گئی جس کے باعث ڈینگی جیسی خطرناک بیماری سمیت مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ۔ کوئی پرسان حال نہیں۔عوام میں شدید اشتعال ۔ صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے اور ڈی سی او لیہ نوٹس لیں۔ عوام کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن اور اس کے گردونواح میں تمام بستیوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ 16 سے 18 گھنٹے لائٹ بند رکھی جاتی ہے جس سے گھروں میں پانی کی شدید قلت ہے۔

رات میں ساری ساری رات بجلی بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے معصوم بچوں اور ضعیف افراد کا رات گزارنا محال ہو گیا۔ سارا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹی ایم اے حکام کی جانب سے اب تک مچھر مار اسپرے بھی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ڈینگی سمیت مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ کروڑ لعل عیسن اور دیگر بستیوں کے تمام عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے وزیر پانی و بجلی ، ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں اور ٹی ایم اے حکام کو مچھر مار اسپرے کرنے کے احکامت جاری کیئے جائیں۔