ملیریا والے وسطی ایشیائی ممالک میں پاکستان کا چوتھا نمبر

Mosquito

Mosquito

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں ہر سال ساڑھے تین لاکھ افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔ ملیریا کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کے مطابق یہ مرض ملک کے 38 اضلاع میں پھیلا ہوا ہے جن میں بلوچستان کے 22 اضلاع شامل ہیں۔ ملیریا سے بچاؤ کے زیادہ تر منصوبے عالمی اداروں کی امداد سے چل رہے ہیں۔ ملیریا کی روک تھام کیلئے گوبل فنڈ گذشتہ چھ سال میں سات کروڑ دس لاکھ ڈالر دے چکا ہے جبکہ آئیندہ تین سال میں پانچ کروڑ 20 لاکھ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

حکومت پاکستان نے ملیریا کے خاتمے کے تین سالہ منصوبے کے تحت 66 کروڑ روپے مختص کیے مگر صرف 12 کروڑ جاری کیے۔ ملیریا سے متاثرہ علاقوں میں وسائل کی فراہمی اور تینیکی معاونت کے حوالے سے عالمی اداروں کا تعاون تو یقینا حوصلہ افزاء ہے لیکن مرض کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی اپنے حصے کی سرمایہ کاری یقینی بناناہو گی۔