گجرات یونین آف جرنلسٹس پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا اہم اجلاس

گجرات یونین آف جرنلسٹس (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس)کا اہم اجلاس گذشتہ روز العزیز مارکی میرج ہال بلمقابل عید گاہ مسجد جی ٹی روڈ منعقد ہوا ۔ جس میں گجرات یونین آف جرنلسٹس (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس)کے سالانہ الیکشن-15 2014کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔

الیکشن کمیشن چیئرمین شفران اقبال نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سات رکنی کابینہ کا اعلان کیا جس میں چوہدری شاہد اختر صدر ،طاہر جمیل سیال جنرل سیکرٹری ، مرزا محمد اکرم آف لالہ موسی سینئر نائب صدر، عمر چوہدری نائب صدر، چوہدری شاہد بشیر وڑائچ جوائنٹ سیکرٹری ، اور صغیر احمد قمر جوائنٹ سیکرٹری /سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے ۔گجرات یونین آف جرنلسٹس (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس)کے نومنتخب صدر چوہدری شاہد اختر نے اس موقع پر کہا کہ یونین ممبران نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ میں آپ تمام دوستوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس اعتماد پر پورا اتروں گا ۔ اور گجرات یونین آف جرنلسٹس (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس)کے پلیٹ فارم سے قلم کی حرمت اور صحافی بھائیوں کے حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں اور مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی کسر باقی نہ رکھوں گا۔

تمام یونین ممبران میرے دست و بازو ہیںگجرات یونین آف جرنلسٹس (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس) کے دروازے تمام صحافیوں بھائیوں کیلئے کھلے ہیں ہم انہیں اس پلیٹ فارم پر کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انشاء اللہ گجرات یونین آف جرنلسٹس (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس)صحافیوں کے حقوق اور معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں پاکستان میں دوسرے اضلاع کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھے گے۔تقریب میں سینئر صحافی عبد العزیز،افتخار احمد بھٹہ،شہباز احمد چوہدری،ساجد راٹھور،جاوید جے ایم ،سابق صدر مرزا عامر بیگ ، جنرل سیکرٹری طاہر جمیل سیال ، سینئر نائب صدر مرزا محمد اکرم ،رضوان احمد جانی ،عامر سرفراز ،عبد الغفور ،عابد فاورق،علی اکبر،علی رضوان شاہ ،عماد وڑائچ،عامر مشتاق،امجد سرور،شبیر شاہ،امجد شاہ ،اورنگ زیب عالمگیر شاکر،ارشدوریا،بابر رمضان ،دلشاد احمد بٹ،ڈاکٹر انصر ملک ،فیصل گجر،فدا بٹ،عبدالغفار چوہدری،میڈیم ناہید ،ظہیر کھوکھر،راجہ ریاض بھٹی ،راجہ نصرت علی ،غلام مصطفی،غلام شبیر،حسنین علی ،عمران خلیجی ،عرفان یوسف ،اسحاق کیانی ،محمد اسماعیل ،جبران مرزا،جاوید اقبال ،جنید جاوید،محمد کامران ،خالد پرویز ،خرم ظفر ،محمد قاسم ،چوہدری مسعود احمد،ملک شبیر احمد خیالی ،مظہر حسین ،نجف علی صابی ،مدثر منظور،ندیم شہزاد،موسیٰ رضا،ناصر محمود،نوید اختر کوٹلہ،محسن علی ،قاسم سجاد،راجہ وقاص،ملک نسیم ،رانا اختر ،صغیر احمد قمر ،سجاد اکرم ،سمیرا شہزادی ،سرمد نذیر،میڈیم بشریٰ ،شبیر حسین ،شاہد چوہان ،شہزاد اقبال ،سید امجد اسلم ،سید طاہر شاہ ،وحید احمدسیال ،وقاص بھٹی، زاہد اقبال ،ظہور چوہدری ،ضیغم عباس،ذیشان یوسف ،شفران اقبال ودیگر نے بھی خطاب کیا۔