مذاکرات سے ہی امن قائم ہوگا مگر حکومتی حکمت عملی درست نہیں، فضل الرحمن

Fazlur Rahman

Fazlur Rahman

کراچی (جیوڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمیں ہر صورت ملک اور قوم کے مفادات کے تحفظ کیلئے عالمی جنگ سے باہر نکلنا ہو گا۔ مذاکرات کے ذریعے ہی ملک میں امن وامان کا قیام ممکن ہے تاہم موجودہ حکومتی حکمت عملی سے مسئلہ نہیں ہو گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم آئین پاکستان پر یقین رکھتے ہیں، جمہوری عمل سے وابستہ ہیں اور چپے چپے پر آئین اور قانون کی عملداری چاہتے ہیں۔