اسلام آ باد (جیوڈیسک) چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان نے کہا ہے کے مضاربہ اسکینڈل میں غریب لوگوں کی لوٹی گئی رقوم کی جلد ریکوری کرکے ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔ چیئرمین نیب نے مضاربہ اسکینڈل میں اب تک پیش رفت رپورٹ پر جمعرات کو نیب ہیڈکوارٹر میں اجلاس طلب کیا تھا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی شہزاد انوربھٹی نے بریفنگ دی اور چیئرمین کو بتایا کے اب تک مختلف مضاربہ اسیکنڈل میں ریکوریز ہوئی ہیں اور 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان ملزمان میں مفتی احسان ، مفتی ابرار ، حافظ نواز ، معین اسلم عبیداﷲ ، مفتی شبیر احمد ، سجاد احمد اور غلام رسول و دیگر ملزمان شامل ہیں چیئرمین نیب نے کہا کے غریب عوام کی لوٹی گئی رقوم کی ریکوری کے لیے نیب افسران تمام صلاحیتوں کو بروے کار لائیں عوام کی نیب سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔