وزیر اعظم سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، نوازشریف آج چار سو چار میگاواٹ کے اوچ پاور ٹو منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان جیمز ڈوبنز نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

دوسری طرف وزیر اعظم نواز شریف آج ڈیرہ مراد جمالی میں چار سو چار میگاواٹ کے اوچ پاور پلانٹ ٹو کا افتتاح کریں گے۔ اس منصوبے سے پاور پلانٹ کی استعداد نو سو نوے میگاواٹ ہو گی۔ اس پلانٹ کی تعمیر فرانسیسی کمپنی نے کی ہے جس سے قدرتی گیس کے ذریعے سستی بجلی پیدا کی جائے گی۔